راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اہل اڈیالہ کے علاوہ راولپنڈی شہر کے عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں۔چوہدری نثار کے دور میں ترقیاتی کاموں نے اڈیالہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار اڈیالہ یونین کونسل 84کلیال اور چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھی شیخ غلام رسول اور ندیم رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام اڈیالہ کی ترقی کیلئے چوہدری نثار علی خان کو دوبارہ سیاست میں سرگرم اور پرجوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ شیخ غلام رسول اور ندیم رانجھا نے کہا کہ چوہدری نثار سچا اور کھرا لیڈر ہیں۔ ہمارا اور اہل اڈیالہ کا جینا مرنا چوہدری نثار کے ساتھ ہے۔