کسانوںکو 1000 ٹریکٹرز ،1000 لیزر لینڈ لیولرز مفت فراہم کئے جائیں گے، وزیر زراعت

Nov 24, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک، سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید اور نوید عصمت کاہلوں بھی موجود تھے۔ وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ان کی خصوصی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کے لئے تاریخی انعامی پیکج متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔ اس پیکج میں 1000 ٹریکٹرز اور 1000 لیزر لینڈ لیولرز کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ صوبہ کے ہر ضلع میں گندم کی کاشت کے ہدف کا حصول ہر ممکن وسائل و ذرائع سے ممکن بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کا 400 ارب روپے کا کسان پیکج کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں کے لئے "کسان کارڈ" کا اجرا بھی کیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ ڈیلرز سے بلاسود زرعی قرضہ اسکیم کے تحت کھاد، بیج اور زرعی ادویات مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ 

مزیدخبریں