ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کو جبری طورپر بند کروانا قابل مذمت، ہارون عباسی

Nov 24, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار)صدر اسلام آباد گیسٹ ہاوسز ایسوسی ایشن ہارون عباسی نے اسلام آباد انتظامیہ و پولیس کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں واقع ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کو جبری طورپر بند کروانے کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں کاروباری طبقہ کو تباہ ہونے سے بچائے انہو ں نے گزشتہ روز جاری ہونے والے واپنے بیان میں کہا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کی پولیس نے وفاقی دارلحکومت کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے اور شہرمیں واقع تمام ہوٹلز و گیسٹ ہاوسز کو جبری بند کروادیا گیا ہے ہارون عباسی نے کہا کہ گیسٹ ہاوسز کمپنی ٹو کمپنی بزنس کرتے ہیں کارپوریٹ گیسٹ ان کے پاس قیام کرتے ہیں جن کا کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہم نے پولیس اور انتظامیہ کو شورٹی دی ہے کہ اسلام آباد کا تاجر ایسی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتا انہوں نے کہا کہ تاجروں نے کرڑوں روپے کی سرمایہ کاری  کررکھی ہے پولیس انہیں جبری طورپر کام سے روک رہی ہے کاروباری طبقہ سخت مجبور و پریشان حال ہے حکومت ایسے اقدامات پر نظر ثانی کرے اور کاروبار کے لیے ماحول کو ساز گار بنائے۔

مزیدخبریں