ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن آب پارہ مارکیٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس 

اسلام آباد  ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد اورٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن آب پارہ مارکیٹ کے چیرمین علی اصغر بٹ کی صدارت میں آبپارہ مارکیٹ کی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس  میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر علی اصغر بٹ کو چیرمین الیکشن کمشن جبکہ واحد عباسی - زاہد محمود عباسی ضیاء  الرحمن -اور خلیل احمد کیانی ممبران الیکشن کمیشن کا انتخاب عمل میں میں لایا گیا۔ آڈٹ کمیٹی کے لئے چیرمین مبشر بشیر ۔ رانا نثار اور کامران عباسی ممبر منتخب ہوئے۔ الیکشن کمیشن کو اتفاق رائے سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کے آئین میں ترامیم تجویز کی گئیں جو منظور کرلی گئیں۔ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آب پارہ مارکیٹ کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں سے مارکیٹ کے تاجروں کی خدمت کر رہے ہیں جو ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ ۔ سیکورٹی کیمرے ۔ فٹ پاتھ کی تعمیر سمیت لا تعداد کام کرائے گئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹ کی وجہ سیآب پارہ مارکیٹ کے راستے بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے تاجر مالی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ اور ٹریفک پولیس فوری طور پر راستے کھولے۔چیرمین الیکشن کمشنر علی اصغر بٹ نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء  اللہ الیکشن منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہوں گے اس موقع پر تاجر انصاف کے گروپ کے سابق صدرملک ظہیر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن