راجہ ہارون رشید کومبارکباد

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)میونسپل لیبر یونین کے صدر راجہ ہارون رشید آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن و پاکستان ورکر فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرفیڈریشن کے عہدیداروں نے مبارکباد پیش کی آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی تنظیم نو کا عمل مکمل ہو گیا  پاکستان بھر کے بلدیاتی اداروں بشمول آزاد کشمیر سے وابستہ رجسٹرڈ یونینز کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے میونسپل کارپوریشن میر پور آزاد کشمیر میں اجلاس میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے قیام کی منظوری دی گئی اور خیبرپختونخوا سے شوکت علی کیانی کو مرکزی چیئرمین اور پنجاب سے رمضان دانش کوصدر جب کہ سندھ سے عبدا لہادی مرکھانی کو جنرل سیکریٹری اور راشد علی بزمی کو آزاد کشمیر سے چیف کوآرڈینیٹر کے عہدہ پر منتخب کیا گیا ہے۔مزید براں دیگر عہدوں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا  جن میں حاجی نیاز علی خان،  حافظ مشتاق علی کوریجو، شاہد رحمان بھٹی، شہباز چٹھہ، راجہ ہارون رشید، قیصر باچہ، شاد خان، سلیمان اور دیگرز شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن