پارا چنار سے پشاور آنے والی بسوںپرحملہ کھلی دہشت گردی ہے، طارق منیر بٹ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پارا چنار سے پشاور آنے والی بسوں کے قافلے پر سفاکانہ حملہ کھلی دہشت گردی ہے،ملوث چہروں کو بے نقاب کیا جائے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کی عاملہ کے رکن طارق منیر بٹ نے سانحہ پاراچنار پر ردعمل میں کیا،انہوں نے  کہا کہ پارہ چنار میں دہشت گردی کا واقعہ حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے،ملک میں امن کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے،دہشت گردوں کے لئے کسی قسم کی نرم پالیسی نہ اپنائی جائے،دہشت گرد اسلام اور پاکستان دونوں کے غدار ہیں پوری قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور ایسے ملک اور اسلام دشمنوں کا مل کر گھیرا تنگ کرے۔

ای پیپر دی نیشن