وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے کریک ڈائون شروع

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے کریک ڈائون شروع کر دیا گیااس سلسلہ میں تھانہ سنبل ،تھانہ سہالہ ،تھانہ شالیمار، تھانہ کورال ،تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ نیلور پولیس ٹیموں نے ملزمان ذولفقار احمد ، محمد زکریا ،سر فراز ،محمد ایاز ،بلال طارق ،زبیر قیوم عدنان عزیز اور ملزمہ اقصی نورین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,060 گرام چرس ،300 گرام آئس،03عدد پستول ، 02 عدد رائفل اور ایک عدد چھری برآمد کرلی گی، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے جا ری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 02 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل لائی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن