راولپنڈی(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کے احکامات پرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اور سوشل موبلائزیشن ٹیم نے انسداد سموگ اور صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے گزشتہ روزصادق آباد کی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ ٹیم کے ارکان نے شہریوں کو صفائی کے اہم اصولوں اور سموگ کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا۔شہریوں کو صفائی برقرار رکھنے اور کچرا درست جگہ پر تلف کرنے کی تاکید کی گئی تاکہ گلیوں اور بازاروں کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے۔شہریوں کو آگاہ کیا گیا کہ سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے دھواں پیدا کرنے والے عوامل سے گریز کریں، کوڑے کو جلانے سے اجتناب کریں، اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔