علم نافع اور جدید علوم کے ذریعے نسل نو کو دونوں جہانوں میں کامیاب بنانے کی ضرورت

Nov 24, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)روح فورم کے زیر اہتمام ''حکمت اقبال کی روشنی میں اسوہ حسنہ کی اقدار کی عملی سفارت کاری'' کے عنوان سے ایک مذاکراتی نشست کا اہتمام کیا گیا،شرکاء نے متفقہ طور پر علم نافع اور جدید علوم کے ذریعے نسل نو کو دونوں جہانوں میں کامیاب بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ معروف تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پاکستان افرادی قوت اور وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ حکیم الامت نے تعمیر ملت کے لیے مکمل نقشہ عمل پیش کیا ہے،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ مروجہ تعلیمی اداروں میں حکمت اقبال کے ذریعے قرآن و سنت کے ذوقی طریقہ تعلیم کو رائج کرکے اسوہ حسنہ کی عملی سفارت کاری کی جا سکتی ہے،بریگیڈیئر(ر) منیر احمد نے اسکولوں کی بنیادی تعلیم میں اسوہ حسنہ کی اقدار اور فروغ حکمت اقبال کے لیے  روح فورم اور ایمبلم سکول کی کاوشوں کو سراہا۔ 

مزیدخبریں