پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ راشد محمود ٹاھلی موھری قبرستان میں سپردِ خاک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کینٹ کے راہنما راجہ راشد محمود انتقال کر گئے جنہیں گذشتہ روز ٹاہلی موھری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں راولپنڈی کینٹ پی پی سے سابق امیدوار نمبردار انعام ملک، عدیل اعظم بٹ، پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حْسین ساجد، پیپلز پارٹی کے سینئر راھنما ماجد ملک، ملک مظہر جاوید، شکیل اعوان، حکیم شیخ خالد اور آغا مجیب خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، پارٹی کارکنوں، عزیز و اقارب اور اھل علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ مرحوم کے فرزند راجہ معز راشد نے پڑھائی۔ راجہ راشد محمود چند روز قبل روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ھونے کے بعد ھفتہ کی شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ھیں۔

ای پیپر دی نیشن