حضرو(نمائندہ نوائے وقت) جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے رکن اور ضلعی نائب امیر قاری محمد اسماعیل، تحصیل حضرو کے سرپرست اور صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا سعید الرحمن رحمانی، جے یو آئی حضرو سٹی کے امیر اور صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا محمد مسعود اختر ضیاء ، جے یو آئی یوسی ہارون کے امیر اور صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا محمد فرقان ، جے یو آئی حضرو سٹی کے سینئر نائب امیر مولانا قاری حنظلہ رحمانی پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز قائد محترم کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اس موقع پر جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے ضلع اٹک میں جے یو آئی کے سابق راہنماؤں میں سے مولانا محمد ایوب مرحوم ، الحاج سید حسن شاہ مرحوم کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی رکن سازی کے بعد ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم کی قیادت میں ان کی پوری ٹیم ضلع بھر میں اور جے یو آئی حضرو سٹی میں مولانا محمد ایوب مرحوم کے صاحبزادگان اور ان کی قیادت میں ان کی پوری ٹیم جے یو آئی کے مشن اور دعوت کو عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
جے یو آئی حضرو کے راہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
Nov 24, 2024