دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے شہری اور تاجر سخت اذیت کا شکار،خالد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )  آل پاکستان انجمن تاجراں کے سیکرٹری اطلاعات اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری نے کہا ہے کہ آئے روز کے دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے سیکورٹی ادارے سخت انتظامات کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہری اور تاجر سخت اذیت کا شکار ہوتے ہیں ۔ گزشتہ کء سالوں سے تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ احتجاج کے لئے کوئی جگہ مختص کی جائے لیکن حکومت کے اکابرین توجہ نہیں دیتے ، آج بھی اسلام آباد کے شہری عملاً قید ہو چکے ہیں ۔ بچوں کے سکول اور کالج بند ہیں۔ بلیو ایریا میں 24 نومبر کے لئے کاروبار بھی بند کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام سیاسی پارٹیاں احتجاج کے لئے اسلام آباد کا رخ کرتی ہیں ۔ اگر جگہ مختص کردی جائے تو آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔ تاجر معاشی بد حالی کا شکار ہیں۔ شہری شاپنگ کے لئے گھروں سے نہیں نکلتے ۔ دکانوں کی سپلائی نہیں آتی ۔ سبزی اور فروٹ مارکیٹ میں قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں شہار شریف۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور چیف کمشنر آئی سی ٹی چوہدری محمد علی رندھاوا سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کو آئے روز کے احتجاج اور دھرنوں سے مستقل نجات دلائیں خواہ اس کے لئے قانون سازی ہی کیوں نہ کرنی پڑے .

ای پیپر دی نیشن