سیاسی استحکام معاشی ترقی اور قومی خوشحالی کی بنیاد ہے، ناصر منصور قریشی 

Nov 24, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے ایک اپیل میں کہا ہے کہ سیاسی استحکام معاشی ترقی اور قومی خوشحالی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے تمام, جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک تعمیری قومی مکالمے میں شامل ہو کر جامع، طویل المدتی اقتصادی پالیسیاں تشکیل دیں جو ملک کے مفادات اور اس کے عوام کی بہتری کے لیے ہوں۔صدر قریشی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے مالیاتی چیلنجز، بشمول صنعتی بندش، بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ، حد سے زیادہ ٹیکس، اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری، کو صرف ایک مستحکم اور باہمی تعاون پر مبنی سیاسی فریم ورک کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن ان مسائل کو بڑھاوا دے رہی ہے اورکاروباری اور اقتصادی ترقی کوروک رہی ہے۔جمعہ کو جاری ایک بیان میں صدر قریشی نے بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، بدعنوانی، اقربا پروری اور غیر مستحکم سیاسی ما حول کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم رکاوٹیں قرار دیا۔

مزیدخبریں