اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ اور مرکزی مسیحی رہنما راشد چوہان نے اپنے مشترکہ بیان میں پارا چنار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اپنے ایک بیان میں دونوں رہنمائوں نے کہا ہے کہ خواتین ، بچوں اور بے گناہ مسافروں کا قتل عالم انتہائی المناک و افسوس ناک ہے خیبر پختونخوا کی حکومت عوام کی جان مال کی حفاظت کے بجائے اپنی ساری توجہ وفاق پر چڑھائی پر مرکوز کیے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو مشرکہ حکمت عملی کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف لائحہ عمل طے کرنا چاہئے دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم سیکورٹی اداروں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف متحد ہے انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے میں قیام امن کے لیئے صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیکر بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کرنا چاہئے۔
پارا چنار واقعہ قابل مذمت، ملزمان کو سخت سزا دی جائے، سبط الحیدر بخاری
Nov 24, 2024