تھانہ تر نول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن

Nov 24, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس نے تھانہ تر نول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا،ایس پی صدر زون خان زیب کی زیر نگرانی سی ٹی ڈی، ایف سی، خواتین پولیس افسران سمیت مقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا سرچ آپریشن کے دوران05ہزارمشکوک افراد ،700گھر وں،دکانوں،سرائے اور ہوٹلزسمیت 104گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 100مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد سیدعلی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں اسلام آبادپولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم ے پاک کیا جاسکے۔

مزیدخبریں