اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد ارسلان شاہ زیب نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈولفن سکواڈ، ابا بیل سکو اڈاورانٹی رائٹ یونٹ کے افسران و جوانوں کو بریفنگ دی،اس موقع پرسینئرپولیس افسران بھی موجود تھے،انہوں نے ڈولفن سکواڈ، ابا بیل سکواڈ اور اے آر یوکے افسران و جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں جرائم کی بیخ کنی کے لئے گشت کو مو ثر بنائیں،اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں.
وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے گشت کو مو ثر بنائیں،ایس ایس پی آپریشنز
Nov 24, 2024