راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) پنجاب کونسل آف دی آرٹس اور آرٹ اینڈ کلچر فورم کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے کی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کی روشنی میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ مفاہمتی یاداشت پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹ کے ذریعے پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے بھی مذید اقدامات کیے جائیں گے۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس اور آرٹ اینڈ کلچر فورم کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
Nov 24, 2024