سیاسی جماعت  کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کے انتظامات مکمل

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) سیاسی جماعت  کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کے انتظامات، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے 1021سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دیں گے، 10 ڈی ایس پیز ، 252 سئینر ٹریفک وارڈنز ، 759 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنس سمیت کل 1021 ٹریفک افسران و اہلکاراں ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔   شہری کسی بھی ایمرجنسی یا لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ہمارے ایمبولینس ایمر جنسی پورٹل نمبرز رابطہ کر سکتے ہیں۔ سی ٹی او بینش فاطمہ  نے کہا ہے کہ شہری لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ہمارے سوشل میڈیا پیجز سے بھی راہنمائی حاصل کر سکتے ھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن