راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نے وزیرِاعظم یوتھ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 47ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ چیمپئن شپ یونیورسٹی اسپورٹس اولمپیاڈ کا حصہ تھی، جس میں ملک بھر سے 46 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کے شاندار مظاہرے کیے۔پہلی پوزیشن پنجاب یونیورسٹی لاہور جبکہ دوسری پوزیشن لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور تیسری پوزیشن عبدالولی خان یونیورسٹی نے حاصل کی۔فاتحین کو میڈلز، ٹرافیز، اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال، نے وزیرِاعظم یوتھ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اس اقدام کو بھرپور سراہا ۔مہمانِ خصوصی، خواجہ جنید ، فوکل پرسن وزیرِاعظم یوتھ پروگرام، نے نوجوان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن، جاوید میمن، اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار ہما فواد، نے بھی موجود تھیں۔