قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزار کر ہم  دونوں جہانوں میںسرخرو ہو سکتے ہیں

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) اسلام دین حق ہے اور نبی کریمؐ  سردار انبیاء  و خاتم النبیین ؐہیں ان خیالات کا اظہارجامع مسجد قادریہ جیلانیہ گرجا روڈ میں میلاد مصطفیؐ کانفرنس سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے  خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ کی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے کفر کے بت پاش پاش ہو ئے اور حق و سچائی کا نور پھیلا اور باطل مٹ گیا۔نبی  پاکؐ نے  عدل و انصاف او امن ور سلامتی  پر مبنی معاشرے کی بنیاد رکھی اور فرمایا کہ دنیا کے تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قرآن  و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں اور آپس میں تفرقہ نہ کریں یہی دنیا بھر کے مسلمانوں کا دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کا واحد طریقہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن