ہفتہ صحت، راولپنڈی کے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں میں ہیلتھ سکریننگ کیمپس

Nov 24, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی ہفتہ صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام سنٹرل جیل ہسپتال اڈیالہ سمیت راولپنڈی کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت اور بنیادی ہیلتھ یونٹس میں ہیلتھ سکریننگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 19620 افراد کی ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی کی سکریننگ کی گئی، جبکہ اڈیالہ جیل کے عملہ اور قیدیوں کی سکریننگ کا عمل 30 نومبر تک جاری رہے گا چیف منسٹر پنجاب انیشییٹو ہیلتھ ویک کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف خان نیازی، ڈی ایچ او ایم ایس ڈاکٹر عامر اور ڈی ڈی ایچ او راول ٹان ڈاکٹر حسین شاہ ترمزی کی نگرانی میں راولپنڈی کے 21 بنیادی مراکز صحت، آر ایچ سی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں گوجرخان ، کلر سیداں، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں، مری ،ٹیکسلا  ٹی ایچ کیو اور سینٹرل جیل راولپنڈی میں 11700 افراد کی سکریننگ کی گئی، رورل ہیلتھ سینٹر  کے ایس ایس، بگا شیخاں چونترہ، مندرہ، قاضیاں، دولتالہ ،کونتریلہ، لہتراڑ، تھوہا خالصہ اور پگھواڑی میں 7500 جبکہ بی ایچ یو  کوٹھہ کلاں، دھاماں سیداں اور سانگ میں 450 افراد کی سکرینگ کی گئی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سکریننگ ٹیموں کو  21252 افراد کی سکریننگ کا ہدف دیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں