بلاوائیو: سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 206 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 3 میچز کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بہت ہائی ہے جبکہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا اسائنمنٹ ہے۔بلاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی .تاہم 40 کے مجموعی سکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی سکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بنا کر فیصل اکرم کا شکار بنے. رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی .جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پاکستان کی جانب سے نائب کپتان سلمان علی آغا اور ڈیبیو کرنے والے سپنر فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی .تاہم زمبابوے کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان محمد رضوان نے بتایا ہے کہ 3 کھلاڑی آج ڈیبیو کر رہے ہیں، نئے ٹیلنٹ کو ٹیم میں موقع دیا ہے، نوجوان کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اوورز بیٹنگ کیلئے مشکل ہوں گے، صورتحال کے مطابق ٹیم کو لے کر چلنا ہوتا ہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم میں آج عامر جمال، حسیب اللہ اور فیصل اکرم کا ڈیبیو ہوا ہے جبکہ زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے۔پاکستانی سکواڈ میں آج صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، کامران غلام، عرفان خان نیازی، سلمان علی آغا، حسیب اللہ، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم، شامل ہیں۔