پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی .جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ روز ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صرف سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج آج ہوگا. انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔