لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے.جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں.اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ 
اس کے علاوہ فیصل آباد میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے. بعض علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا۔اوکاڑہ رینالہ خود شیر گڑھ اور حجرہ شاہ مکین سمیت دیگر علاقے بھی اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں ہیں. حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثرہے۔

ای پیپر دی نیشن