محسن نقوی کا اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کا فضائی دورہ 

Nov 24, 2024 | 19:02

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کے مختلف علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے صوابی، پتھر گڑھ اور موٹر وے پر بھی مجموعی صورتحال کا فضائی مشاہدہ کیا۔محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق امن عامہ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے پولیس، ایف سی اور رینجرز کے افسران اور جوانوں کی مستعدی کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھاتے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور شر پسندوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں