پہلا ون ڈے : زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی

Nov 24, 2024 | 20:06

ویب ڈیسک

بلاوائیو میں کھیلی جارہی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 206 رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے. بارش کے باعث میچ روک دیا گیا. تاہم، ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان کو 80 رنز سے شکست ہوئی۔بارش سے قبل پاکستان نے 21 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے، محمد رضوان اور عامر جمال کریز پر موجود تھے۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اوپنر عبداللہ شفیق 11 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ صائم ایوب 17 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق نے ایک رن اور صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔میچ میں سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 40 کے مجموعی اسکور پر جویلورڈ گمبی 15 کے انفرادی اسکور پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیون مائرز 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بناکر فیصل اکرم کا شکار بنے۔رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا. انہوں نے کہا کہ کوشش کریں میزبان ٹیم کو کم ازکم اسکور پر آؤٹ کریں اور دورے کا فاتحانہ آغاز کریں۔اس موقع پر زمبابوین ٹیم کے کپتان کریگ ایروائن نے کہا کہ ہوم گرؤنڈ پر پاکستان کیخلاف جیت کیلئے پُرعزم ہیں۔

کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز

کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، حسیب اللہ خان، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین، اور فیصل اکرم

مزیدخبریں