اسرائیلی وزیراعظم، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز میں اختلافات

Nov 24, 2024 | 20:19

ویب ڈیسک

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو ، فوج اور اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم نے ویڈیو  بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی۔ مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا. یہ پہلی دفعہ نہیں کہ معلومات کی رسائی روکی گئی ہو۔

واضح رہے دو دن قبل نتین یاہو کے قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ  معلومات لیک کیس کے ملزم کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں