ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ، 348 ارب ڈالر کے مالک بن گئے

Nov 24, 2024 | 20:42

ویب ڈیسک

دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی دولت نے ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریکارڈ 347.8 ڈالر کے ہندسے کو چھو لیا۔پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس سے قبل نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالر تک پہنچی تھی جو ایک ریکارڈ تھی. تاہم اب انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔  ایلون مسک دنیا کے واحد شخص ہیں جن کی دولت نے 300 ارب ڈالرتک پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

مزیدخبریں