انڈے کھانے سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ نقصان دہ بلڈ کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 890 مرد و خواتین کے ڈیٹا کے جانچ پڑتال کی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد ہر ہفتے 2 سے 4 انڈے کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا بلڈ کولیسٹرول لیول گھٹ جاتا ہے۔اس تحقیق کا آغاز 1988 میں ہوا تھا اور 4 برسوں تک ان کے دماغی افعال کے 3 پہلوؤں کی آزمائش کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ انڈوں کا استعمال کرنے والی تمام 531 خواتین کی مختصر اور طویل المعیاد مدت یادداشت کی تنزلی کی رفتار گھٹ گئی۔البتہ مردوں میں اس طرح کا تعلق دریافت نہیں ہوسکا۔محققین نے بتایا کہ غذائی کولیسٹرول کی زیادہ مقدار ہونے کے باوجود نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ انڈے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔وہ عام عادت جس سے ہر عمر میں دماغ کو جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں انڈوں کو صحت کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل مختلف تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ انڈوں کے استعمال سے ذیابیطس سے تحفظ ملتا ہے۔نئی تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ انڈوں میں پروٹین اور ایسے متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے مگر یہ واضح ہے کہ یہ غذا صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔
انڈے کھانے سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے، تحقیق
Nov 24, 2024 | 22:35