بشریٰ بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نےبانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا: مریم اورنگزیب

Nov 24, 2024 | 23:25

ویب ڈیسک

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاسٹ کال ’ لاسٹ فال‘ میں تبدیل ہو گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فرنچائز آج دیوالیہ ہو گئی ہے اور عوام نے ان کے فساد اور فتنہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات اب ان کے گھر میں ہی طے ہونے چاہی. بشریٰ بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نےبانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا۔انہوں نے بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی کی غیر موجودگی پر بھی تنقید کی، کہا کہ دونوں غائب ہیں اور جلد ہی علی امین گنڈاپور کی غیر موجودگی کی خبر بھی آئے گی۔فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پر لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پر لگا ہے، فتنے نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الجہاد کو فساد اور فتنہ کی نذر قرار دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کو بند کرنے کی بات کی اور اپنے اہداف کے لیے فساد پھیلایا. آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ صرف دھوکہ ثابت ہوئے، اور یہ بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد کو چھوڑ دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب ان کے “انقلاب” کا تماشہ ختم ہو چکا ہے اور قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

مزیدخبریں