پنجاب اور سندھ میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، لاہور میں چھ سو نوے کیسز کی تصدیق کردی گئی

Oct 24, 2010 | 10:45

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد چھ سو نوے تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی یہ مرض بڑھ رہا ہے ۔ ادھر سول ہسپتال کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیرصحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال ڈینگی پر قابو پانے کے لئے دو کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا جاتا ہے جو محکمہ صحت کو تاحال نہیں ملا ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی کے مرض میں مبتلا پندرہ افراد انتقال کرچکے ہیں، جبکہ گزشتہ بیس روز کےدوران ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، وزیرصحت نے کہا کہ عباسی ہسپتال، سول ہسپتال اور قطر ہسپتال کی لیبارٹری میں ڈینگی مریضوں کے ٹیسٹ جدید طریقے سےکیے جارہے ہیں جبکہ مرض سے متعلق آگہی مہم کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے۔
مزیدخبریں