باجوڑ ایجنسی میں تعلیم دشمن عناصر نے دو سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔

Oct 24, 2010 | 11:23

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق تحصیل سالار زئی کے علاقے مانو گی ماندل میں شرپسندوں نے دو سکولوں کی عمارت کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کردیا۔ بارودی مواد پھٹنے سے سکولوں کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکےکے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فورسزنے علاقے کا محاصرہ اور داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔
مزیدخبریں