وہاڑی کے موضع لڈن کی رہائشی گلشن بی بی کی پسند کی شاد ی آٹھ ماہ قبل بورے والا کے رہائشی عباس کے ساتھ ہوئی تھی جس نے ایک ڈانس گروپ بنا رکھا تھا ،گزشتہ روزعباس نے اپنی بیوی گلشن کو ایک پروگرام میں رقص کرنے پر مجبور کیا تواس کے رقص کرنے کے انکار پرعباس طیش میں آگیا اور تیز دھار استرے سے اپنی بیوی کی ناک ، ہونٹ ،ہاتھ و دیگر اعضاءکاٹ کر فرار ہو گیا ، گلشن بی بی کو طبی امداد کےلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ لڈن نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم ابھی تک فرار ہے۔