اولمپک کونسل آف ایشیا کا جنرل اجلاس 8 نومبر کو چین میں ہو گا

 بیجنگ(این این آئی) 31ویں اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے ) کا جنرل اجلاس 8 نومبر کو چین میں ہو گا غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 ویں ایشین گیمز 2019ءمیں منعقد ہوں گے اور میگا ایونٹ کی میزبانی کےلئے انڈونیشیا، ویتنام اور دبئی کے شہر دوڑ میں شامل ہیں۔ او سی کے اجلاس کا ایجنڈا میگا ایونٹ کےلئے میزبان شہر کا چناﺅ ہے اسکے علاوہ دیگر اہم امور کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ او سی اے اسی روز لندن اولمپکس گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹس کو انعامات سے نوازے گی جس میں دس خواتین ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن