لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری پریمیئر فٹبال لیگ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں ووہیب فٹبال کلب نے بلوچ فٹبال کلب کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں کے آر ایل نے نیوی کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا میچ زید ٹی بی ایل اور حبیب بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ چوتھے میچ میں پی اے ایف نے نیشنل بنک کو تین ایک سے ہرایا۔