لاہور (سپورٹس رپورٹر) بنگلور میں پہلے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی ٹیم 30 نومبر کو بھارت پہنچے گی جبکہ اپنا پہلا میچ 2 دسمبر کو انگلینڈ، 3 دسمبر کو جنوبی افریقہ، 4 دسمبر کو ویسٹ انڈیز، 5 دسمبر کو آسٹریلیا، 7 دسمبر کو روایتی حریف بھارت، 8 دسمبر کو بنگلہ دیش، 9 دسمبر کو سری لنکا جبکہ 10 دسمبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔سیمی فائنل 12 جبکہ فائنل 13 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔