لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجازالحق نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا‘ شمولیت کا باقاعدہ اعلان جلد کرینگے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اعجاز الحق کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باقاعدہ پیغام دیا جبکہ اعجازالحق نے شمولیت کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ”ایزی لوڈ قیادت“ پر انحصار اس کے انجام کی خبر دے رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ہمیشہ مسلم لیگ رہی ہے اور مسلم لیگ ہی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق شمولیت کے بعد اعجازالحق مسلم لیگوں کے اتحاد کے لئے دوبارہ اپنی کوششوں کا آغاز کرینگے۔
اعجازالحق کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ، اعلان جلد کریں گے
Oct 24, 2012