اسلام آباد ( خبر نگار ) الیکشن کمشن نے وزیر داخلہ رحمان ملک کی اہلیت کا معاملہ نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ رحمٰن ملک نااہل نہیں، ان کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہو گی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن کے مطابق قائم مقام چیئرمین سینٹ نے رحمان ملک کی نااہلی مسترد کر دی تھی۔ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں رحمٰن ملک کی نااہلی سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔