الیکشن کمشن ایوان صدر میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے دفاتر خالی کرائے : طارق عظیم

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مطالبہ کیا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر زرداری فور ی طور پر ایوان صدر میں سیاسی اور جماعتی سرگرمیاں بند کردیں بصورت دیگر وہ صدر کا عہدہ چھوڑ دیں۔ ایک بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر طارق عظیم نے کہا کہ الیکشن کمشن ایوان صدر میں پیپلزپارٹی کے عہدے داروں کو دیئے گئے دفاتر فوری طور پر خالی کرائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج2009 کے دوران 50کروڑ روپیہ تقسیم کرنے کا حساب بھی دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...