لاہور (خبرنگار) عام انتخابات سے پہلے ترقیاتی کام کروانے کیلئے لاہور کے 11 ارکان قومی اور 23 ارکان صوبائی اسمبلی کو ملنے والے ایک ارب 60 کروڑ روپے پنجاب حکومت کے خزانے سے ضلعی حکومت کے خزانے میں منتقل ہو گئے ہیں۔ 34 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو 4 کروڑ روپے فی کس کے حساب سے ایک ارب 36 کروڑ روپے دئیے گئے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی ملک افضل کو 10 کروڑ روپے، ایم پی اے سید زعیم قادری کو 5 کروڑ روپے اور سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا مبشر کو اضافی 6 کروڑ روپے دئیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کا الیکشن ہارنے والی سعدیہ شوکت کو 2 کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کیلئے دئیے گئے ہیں۔