ہنگامہ آرائی پر مسلم لیگ ن کے 5کارکنوں کی رکنیت ختم، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے: غوث علی شاہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر جسٹس (ر) سید غوث علی شاہ نے راجہ محمد ظفر الحق کے 29 ستمبر 2012 کو حےدرآباد کے دورے کے دوران پرےس کانفرنس کے موقع پر بد نظمی، مار کٹائی اور تنظیمی ذمہ داریوں کی بد ترین خلاف ورزی کے مرتکب سابق صدر ضلع حےدر آباد محمد افضل گجر اور ان کے ساتھ ہنگامہ آرائی اور مارکٹائی مےں ملوث پارٹی کارکنان محبوب جونےجو، شہزاد جونےجو، غلام شاہ اور راجہ غظنفر کی پارٹی کی بنیادی ممبرشپ ختم کرتے ہوئے انہےں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے خارج کردیا ہے۔ ہنگامہ آرائی مار کٹائی اور بد نظمی مےں ملوث مجیب سولنگی کو مستقبل مےں محتاط رہنے کی تنبیہ کے ساتھ انہےں پارٹی آئین اور ڈسپلن کی پابندی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سید غوث علی شاہ نے اس موقع پر کہاکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی سطح پر بھی ہو برداشت نہیں کی جاسکتی۔ ہر سطح پر پارٹی آئین اور ڈسپلن کو مقدم بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...