اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی جانب سے سروس کی بندش پر لائحہ عمل طے کرنے کیلئے موبائل فون کمپنیوں نے اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں کا اجلاس آج ہو گا۔ عید پر فون سروس کی معطلی سے کمپنیوں کو کروڑوں روپے کی آمدن سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے حکومت سے صرف خدشات کی بنیاد پر سروس معطل نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
سروس بند ہونیکا خدشہ، موبائل فون کمپنیوں کا آج ہنگامی اجلاس ہو گا
Oct 24, 2012