سپریم کورٹ نے فوج پر تنقید روکنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

Oct 24, 2012

اسلام آباد (این این آئی) 2 مئی کے واقعے سے متعلق فوج کو بدنام کرنے یا اس پر تنقید کرنے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جو سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔ سردار خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانیوالی اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ میڈیا اور سول سوسائٹی کو ایسا کرنے سے روکا جائے چونکہ فوج پر تنقید بھی جرم ہے اس درخواست کی سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔

مزیدخبریں