اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستانی عوام کیلئے پیغام ریکارڈ کرایا ہے جو امریکی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ پیغام اردو، انگریزی، پشتو، سندھی، پنجابی، بلوچی، سرائیکی میں ریکارڈ کرایا گیا۔ نئے امریکی سفیر رواں ہفتے پاکستان پہنچیں گے اور صدر آصف علی زرداری کو سفارتی اسناد پیش کرینگے۔
نئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستانی عوام کیلئے اردو سمیت 8 زبانوں میں پیغام ریکارڈ کرادیا
Oct 24, 2012