جدہ (امیر محمد خان سے) پاکستان سے دو جہاز جس میں ہر ایک میں تین سو سے زائد افراد سوار تھے، دونوں فلائٹس میں جیالوں کی بڑی تعداد شامل ہے یہاں پہنچی ہے، ایک فلائٹ میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کی اہلیہ بھی حج پر پہنچی ہیں۔ گورنر پنجاب صوبے میں مصروفیت کی بنا انکے ہمراہ نہیں آسکے پی پی پی کے رہنما عزیز الرحمن چن انکے محرم ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ، وفاقی وزیر تجارت امین فہیم اور دیگر ممبران اسمبلی بھی حج کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ دونوںفلائٹس جو مدینہ المنورہ پہنچیں، جیالوں کی دیکھ بھال کیلئے پاکستان قونصلیٹ، پاکستان حج مشن کے افسران اور خدام الحجاج موجود تھے ، جیالوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری رقم دی ہے، مگر انکے یہاں پہنچنے پر ہوٹل میں کمرے نہیں تھے اور نہ ہی کوئی معیاری کھانا تھا انکا کہنا تھا جب ہمارا یہ حال ہے تو عام حاجی کا کیا حشر ہورہا ہوگا۔
خورشید شاہ، امین فہیم، گورنر پنجاب کی اہلیہ سمیت جیالوں کی بڑی تعداد حج کیلئے پہنچ گئی
Oct 24, 2012