ایبٹ آباد کمشن رپورٹ عید کے بعد حکومت کو پیش کر دی جائے گی

اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق حقائق جاننے کے لئے قائم کیا گیا کمشن عید کے فوری بعد حتمی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گا۔ رپورٹ میں فرائض سے غفلت برتنے والے افراد اور اداروں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے تاہم ان کے خلاف کارروائی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہو گا۔ کمشن کے ساتھ کام کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اس کمشن نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہیں جنہیں انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کئے گئے تین رکنی کمشن نے ایک سال سے زائد عرصہ تک اس پر کام کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...