اوپن کرنسی مارکیٹ ‘ ڈالرکی قیمت مجموعی طورپر95.40روپے مستحکم

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمیں استحکام جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اوریورو میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت مجموعی طورپر95.40روپے پرمستحکم رہی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید 95.20 روپے اورقیمت فروخت 95.40 روپے پربرقرار رہی اس طرح ڈالرکی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام جاری رہا ۔ برطانوی پاﺅنڈ اوریورو کی قیمتوں میں بالترتیب 50پیسے اور30پیسے کی کمی واقع رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 152.00 روپے سے کم ہوکر151.50روپے اور قیمت فروخت 153.00روپے سے کم ہو کر 152.50روپے کی نچلی سطح پر محدود ہو کر بند رہی یورو کی قیمت خرید 123.30 روپے سے کم ہوکر123.00روپے اور قیمت فروخت 124.30روپے سے مزید گر کر124.00روپے کی نچلی سطح پر محدود ہو کر بند ہوگئی جبکہ موجودہ ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالرودیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپر استحکام جاری رہا ماہرین کے مطابق اب بھی ڈالرکی قیمت کو کم کرنے کے مثبت اقدامات نہ کئے گئے تو آئندہ دنوں ڈالرکی قیمت 95روپے سے تجاوز ہونے کاامکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...