مناسک حج کا آغازہوگیا ہے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں.

آٹھ ذوالحجہ کی صبح سے ہی لاکھوں عازمین نمازفجرکی ادائیگی کے بعد احرام باندھ کر حج کی نیت کرکے مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔ لاکھوں عازمین تلبیہ کا ورد کرتے ہوئے بسوں اور گاڑیوں میں سوار ہوکر منیٰ پہنچ رہے ہیں جبکہ بہت سے عازمین پیدل بھی منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں۔ عازمین آج ظہر،عصر ،مغرب اور عشاء کی نمازیں اپنے اپنے خیموں میں ادا کریں گے اور رات بھر اپنے خیموں میں عبادت کریں گے۔ منیٰ میں سفید خیموں کا ایک شہر آباد ہوگیا ہے۔ اس موقع پررہنمائی کے لیے خدام بھی موجود ہیں جو منیٰ پہنچنے والے حاجیوں کو ان کے خیموں تک پہنچانے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ مختلف ممالک سے آئے ہوئے عازمین کی سہولت کے لیے ان کے خیموں کے اطراف میں ان ممالک کے جھنڈے اور مکتب نمبر بھی واضح طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن