ڈیورنڈ لائن کو پاک افغان سرحد مانتےہیں،ڈیورنڈ لائن پرامریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وکٹوریا نولینڈ

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹور یا نو لینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اورافغانستان کےدرمیان واقعہ ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد سمجھتا ہےاورڈیورنڈ لائن پر امریکی موقف تبدیل نہیں ہوا۔ وکٹوریا نولینڈ نےامریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کےبیان کا حوالہ دیتےہوئےکہا کہ مارک گراسمین نےبھی واضح کیا ہے کہ ڈیورنڈ لائن ہی پاکستان اورافغانستان کےدرمیان سرحد ہے۔انکا کہنا تھا کہ ڈیورنڈ لائن کےمعاملےپرافغانستان کے میڈیا میں باتیں چل رہی ہیں جس پروہ کچھ نہیں کہہ سکتیں۔ 

ای پیپر دی نیشن