رسالپورمیں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ائیرفورس کے نئے گریجوایٹس پرملکی دفاع کی ذمہ داری ہے، اپنے کردار، ٹیم ورک، مہارک اورنظم وضبط پربھرپورتوجہ دیں۔ جنرل کیانی نے کہا کہ تاریخ میں فضائیہ اورآرمی کا تعلق ایسا نہیں رہا جیسا آج ہے، موجودہ وارفئیرمیں فضائیہ اورآرمی کی مشترکہ جنگی مشقوں کی بے حد ضرورت ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا جس میں مختلف افسروں کوبہترین کارکردگی پرایوارڈزبھی دئیے گئے۔ تہترویں انجینئرنگ کورس میں اعزازی شمشیرپائلٹ آفیسربلال حبیب نے حاصل کی۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے گریجوایٹس کو کورسز کی تکمیل پرمبارکباد بھی پیش کی۔
موجودہ دورمیں فضائیہ اورآرمی کی مشترکہ جنگی مشقیں ضروری ہیں، دونوں فورسزکا جوتعلق آج ہے وہ ماضی میں نہیں تھا۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی
Oct 24, 2012 | 12:17